ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماتلی: منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن

ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شیراز نظیر عباسی کی زیر نگرانی بدین میں منشیات فروشی کے دھندے کی روک تھام اور منشیات فروشوں کیخلاف بدین کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کا کریک ڈاؤن آپریشن بغیر رُکے جاری ہے۔ تعلقہ پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام علی کے ایس ایچ او محمود کیانی اور پولیس چیک پوسٹ میر خان کے انچارج اے ایس آئی جاوید کھوسا اور ان کی ٹیم میں شامل اہلکاروں نے معمول کی روڈ چیکنگ کے دوران مزدا ٹرک کی تلاشی کے دوران 106 تھیلوں میں 1050 کلو گرام سپاری چورا اور 250 تیار گٹکا اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس نے کراچی کے رہائشی ٹرک ڈرائیور ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر لیا۔ ٹرک ڈرائیور کے مطابق وہ یہ ممنوعہ مال میرپور خاص سے کراچی لے کر جارہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں