English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم آباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنل و منشیات سپلائرز سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج قاسم آباد پولیس نے دوران گشت مختلف مقامات سے چھاپامار کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ، شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد ،گرفتار اسٹریٹ کرمنل تصور پیرزادو کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوئی ،گرفتار منشیات سپلائر علی عباس ترک کے قبضے سے 1 کلو 30 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار منشیات سپلائر رزاق رند کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزمان تھانہ قاسم آباد سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و منشیات سپلائی میں سرگرم معلوم ہوئے ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،قاسم آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ، نارکوٹکس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے