بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں قید کیا ہوا ہے، کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نورین خان نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اُمید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو گ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں ایسے ڈالا ہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں قید کیا ہوا ہے، کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ،ہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

