ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری:28 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے غزہ  کے ایک اسکول میں بم باری کردی، جس میں 28 فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے جس اسکول کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، وہاں پہلے ہی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینی پناہ گزیں کے طور پر رہ رہے تھے۔

اسرائیلی حملے میں شہید و زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت (غزہ) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم  10 سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث شہادتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں 4 فلسطینیوں اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینیوں کو محاصرے کے دوران شہید کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں