ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوجام ،سندھ ایگریکلچر ریسرچ نان گزیٹڈکاا جلاس

ٹنڈوجام(جسارت نیوز)سندھ ایگریکلچر ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ملوک اجن صدر منتخب تفصیلات کے مطابق سندھ ایگریکلچرل ریسرچ نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں نئے عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ، جس میں صدر ملوک اجن ، جنرل سیکرٹری شریف کاٹھیو ، سئنیر نائب صدر غلام شبیر جتوئی ، نائب صدر علی اکبر سولنگی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محبوب علی خاصخیلی ، پریس سیکرٹری سید فدا حسین شاہ ، جوائنٹ سیکرٹری سید آصف علی شاہ ، خزانچی غلام حسین سولنگی ، آفس سیکرٹری محمد رفیق خاصخیلی منتخب ہوئے۔اس موقع پر نومنتخب صدر ملوک اجن ، جنرل سیکرٹری شریف کاٹھیو نے کہا کہ ہم سندھ کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے ہمیں دوبارہ منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ملازمین کے ہر مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں