English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محسن نقوی کیساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے: اسد قیصر

judicial commission

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا  ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل تشدد میں نہیں، مذاکرات میں ہے، آئینی ترامیم 17 یا 18 تاریخ کو لائی جا رہی ہیں، فاشسٹ حکومت بتائے زور زبردستی سے کون سی قانون سازی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی پردباو ڈالا جارہا ہے اور 20،20 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی مگر ہمارا  کوئی ایم این اے نہیں ٹوٹے گا۔  ،ہم اتنے کمزور ہو چکے کہ ہر چیز بندوق اور زبردستی سے کرنا پڑتی ہے، صوبے خیبر پختون خوا اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے ،قبائلی اضلاع کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، کے پی ہاوس کو بند کرنا انتہائی قابلِ افسوس ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے