English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

القمر

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں۔

 بچیوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بچیوں کے عالمی دن پر ملک کی ہر بچی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں 1.2 کروڑ بچیاں اسکول سے باہر ہیں، صرف 13 فیصد بچیاں نویں جماعت تک پہنچتی ہیں، وہ رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی جو بچیوں کے آگے بڑھنے اور جو ان کے خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں فوری طور پر یقینی بنانا ہو گا کہ ہر بچی کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ،بچیوں کی تعلیم کی یہ رفتار رہی تو تمام بچیوں کے اسکول جانے میں 50 سال لگیں گے، بچیوں کی ترقی کو فروغ دے کر ہم ایک مضبوط اور بہتر معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے