English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نکارا گوا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

Israeli army offensive

ماناگوا: نکاراگوا کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جب کہ صہیونی ریاست کو نکارا گوا نے فاشسٹ ریاست بھی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نکاراگوا حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

قبل ازیں نکاراگوا کی کانگریس غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کر چکی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے