اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 17 اکتوبر جمعرات کے روز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے، تاہم اب بھی حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی آج اہم ملاقات بھی ہوگی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن ن لیگ کے صدر نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

