English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی عدم شرکت

القمر

اسلام آباد (آن لائن) چھبیسویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا‘ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے اراکان نے شرکت نہیں کی۔ دوبارہ اجلاس آج جمعرات کو ساڑھے 12 بجے دوبارہ ہوگا۔ اجلاس پی پی کے رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت بند کمرے میں ہوا جس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا اور ان کے ممبران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور اے این پی کے مجوزہ ڈرافٹ یکجا کرلیے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مجوزہ ڈرافٹ لاہور میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اجلاس کے بعد خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کمیٹی نے آج 4 جماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے‘ بی این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنے ڈرافٹ دیے ہیں‘ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگرنے رابطہ کیا اور اجلاس ملتوی کرنے کا کہا، عامرڈوگر نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر بدھ کو اپنا اجلاس کر رہے ہیں‘ ہمیں ایک دن کا وقت دیا جائے،خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پرآج تک ملتوی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شیری رحمن، اعجاز الحق، فاروق ستار، خالد مگسی شرکت کے لیے پہنچے ‘خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 39 میں سے 12 اراکین شریک ہوئے، راستوں کی بندش کے سبب اراکین کی اکثریت کمیٹی اجلاس میںنہ پہنچ سکی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ ان شا اللہ ترامیم پاس ہو جائیں گی‘ جب نمبرز پورے ہوں تو قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے