حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں سمیت 5ڈکیتوںکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ ،پولیس مقابلہ پرائمری اسکول امانی شاہ کالونی لطیف آباد نمبر 11 کے قریب پیش آیا پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیازیر حراست ڈاکو کی شناخت حضرت صافی پٹھان کے نام سے ہوئی گرفتار زخمی ملزم کو برقت طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ڈاکو اور اسکے ساتھی چوری، ڈکیتی و لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیںگرفتار ڈاکو 12 سے زائد چوری، ڈکیتی، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث پایا گیا ۔ بھٹائی نگر پولیس کاجامشورو روڈ نزد بچاؤ بند کے قریب ملزمان سے مقابلہ پیش آیا، دو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے گرفتاری کے خوف سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی کارروائی میں تینوں اسٹریٹ کرمنلز اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دیگر 2 ملزمان بلا ضرب گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان میں دانیال میمن زخمی حالت میں جبکہ دریا خان اور مہتاب عرف ممتاز سومرو بلا ضرب گرفتار ہوئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق منظم اسٹریٹ کرمنلز سے ہے ۔دوسری جانب ٹنڈویوسف پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو لنک روڈ گلشن حامد کے قریب کارروائی کی،واردات کے ارادے سے گھومنے والے سرگرم ڈکیت گروہ سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عرف بلاول گاہیلو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرارزیر حراست زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ابتدائی طور پر گرفتار ملزم کا تعلق سرگرم ڈکیت گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیںگرفتار ملزم بلال عرف بلاول گاہیلو 18 سے زائد مقدمات میں ملوث پایا گیا ۔
