ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوسعیدآباد کے قریب تیزرفتار رکشہ الٹ گیا ،3 بچیاں جاںبحق

ہالا(نمائندہ جسارت )نیوسعیدآباد کے قریب تیزرفتار رکشہ الٹ گیا ،3 بچیاں جاںبحق ، حادثہ کاسنتے ہی بچوں کا رشتہ دار بھی چل بسا۔تفصیلات کے مطابق نیوسعیدآباد کے قریب پیر فضل الحق شاہ راشدی گائوں سے نیوسعیدآباد جانیوالارکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر نہر میں گرگیا جس سے ایک 3 سالہ بچی نورجہان ملاح ، 1 سالہ پارسا ملاح اور رابعہ ملاح سمیت تین بچیاں جاںبحق ہوگئیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ اسی رکشہ میں ان کا والد شدید زخمی ہوگیا ،واقعے کاسن کر اہلخانہ میں کہرام مچ گیا ، خبر سنتے ہی بچیوں کا 55 سالہ رشتہ دار دادا ملوک ملاح دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ،واقعے پر علاقے کہرام مچ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں