English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کیلیے ساڑھے 42کروڑڈالر امریکی امداد کا اعلان

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی پارلیمان میں فتح کا منصوبہ پیش کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے ساڑھے 42کروڑڈالر امداد کا اعلان کردیا جو بائیڈن نے ولودیمیر زیلینسکی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ نئے دفاعی امدادی پیکیج میں فضائی دفاعی ہتھیاروں کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں اور اسلحہ بھی شامل ہوگا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے ناٹو کے سامنے روس پر فتح کا منصوبہ پیش کردیا۔انہوںنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آیندہسال روس کے ساتھ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس لیے اس کوشش میں کیف کو مضبوط کرنے کے لیے وہ فوری اقدامات کریں۔ ایک طرف روسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور دوسری طرف یوکرین کو سخت سردی کا خطرہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے