پیرس: فرانس کے درالحکومت پیرس میں دنیابھر کے کھانوں کا میلاسجایا گیا ، جس میں پاکستانی کمپنیاں چھا گئیں،کھانوں کے میلے کا افتتاح فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں فوڈ فیئر کے نام سے میلا سجایا گیا، کھانوں کے اس میلے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت 34 پاکستانی فوڈ کمپنیوں اور 14 دیگر کمپنیوں نے بھرپور اور نمایاں انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر چاول، مکئی اور تل کے بیجوں سے لے کر پروسیسڈ فوڈ، مصالحے، فروزن فوڈز، پھلوں کے جوس اور دیگر متنوع مصنوعات پیش کی گئیں۔

