ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی حکومتوں کو فعال  یا پھر نئے صوبے بنانا ہونگے، فیصل سبزواری

اسلام آ باد:سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ  فعال بلدیاتی حکومتیں ہوں یا پھر نئے صوبے بنانا ہونگے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ بدقسمتی سے بلدیاتی حکومتوں کا جو قانون ہے وہ اختیار نہیں دیے جاتے، وزیرقانون نے کہا اسپیشل کمیٹی کام کرتی رہے گی اور بلدیاتی اختیارات کا معاملہ 27ویں آئینی ترمیم میں لایا جائیگا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات نہیں دیے گئے، ہم سے پوچھا جاتا ہے ترمیم میں عوام کی بہتری کیا ہے، عدالتوں سے جلد انصاف ملنا شروع ہو تو یہ عوام کی بہتری ہے، عوام کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ عام لوگوں کو انصاف ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں