English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کی خواہشات کے مطابق معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے

القمر

سبی( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی مثالی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے ہم صرف اعلانات نہیں کریں گے بلکہ عملی طور پر خدمت کرکے عوام کی خواہشات کے مطابق معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے میرے آفس کے دروازیہر خاص وعام کے کے لئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و جماعت الصالحین انٹر نیشنل کے بانی وامیر الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے صوبائی امیر الحاج صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات قادری ، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی آفس سیکرٹری ظہور احمد مگسی ، خلیفہ ذوالفقار علی سلطانی ، نذیر احمد سلطانی سمیت دیگر عمائدین سیاسی شخصیات بھی موجود تھی قبل ازین الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری مشیر برائے موسمی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان ملا خیل سمیت دیگر مہمانوں نے بلوچستان کے رسم رواج کے مطابق حال احوال کیا بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمی تبدیلی وماحولیات نسیم الرحماں ملاخیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو دور کیا ہے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سمیت مرکزی وصوبائی عہدیداروں کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کا سفر جاری کریں گے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھرمیں عوام کے معیار زندگی کا بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو گھروں کی دہلیز پر تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہے عوام نے ہمیں اپنے ووٹ دیکر جو ذمے داری دی ہے اس پر پوری ایمانداری کے ساتھ علاقائی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرانجام دے رہے ہیں میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کے لئے کھلے ہیں عوام جو امیدیں لے کر میرے پاس آتے ہیں ان کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ممکن بنا رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے