تل ابیب: غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کے پیش نظربرٹش ایئرویز نے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کے پیش نظرآئندہ 5 ماہ تک اسرائیل کیلئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں معطل رہیں گی، یہ فیصلہ مسافروں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
برٹش ایئرویز کے ترجمان نے مزید کہاکہ ایڈوانس بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل رقم واپس کردی جائے گی، امن قائم نہ ہونے تک اسرائیل کی جانب پروازیں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ اور جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جارحیانہ کارروائیوں کی وجہ سے متعدد ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیل کو یومیہ لاکھوں ڈالروں کا نقصان ہورہاہے۔

