ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جنگ: برٹش ایئرویز کی پروازوں کی معطلی میں توسیع

تل ابیب: غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کے پیش نظربرٹش ایئرویز  نے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کے پیش نظرآئندہ 5 ماہ تک اسرائیل کیلئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں معطل رہیں گی، یہ فیصلہ مسافروں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے مزید کہاکہ  ایڈوانس بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل رقم واپس کردی جائے گی، امن قائم نہ ہونے تک اسرائیل کی جانب پروازیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ غزہ اور جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جارحیانہ کارروائیوں کی وجہ سے متعدد ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیل کو یومیہ لاکھوں ڈالروں کا نقصان ہورہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں