English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مارکیٹ پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میںمین پوری کی سپلائی ناکام

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مارکیٹ پولیس کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، اسٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان گرفتار،مارکیٹ پولیس نے مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی، سپلائرز سمیت 1 اسٹریٹ کرمنل گرفتار،مارکیٹ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پنہور مسجد کے قریب سے 2 مین پوری سپلائرز عبدالقیوم چانڈیو اور محمد ابراہیم عمرانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری پولیس تحویل میں لے لی گئی، دوسری کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل بلال پنہور کو 1 عدد 30 بور پسٹل سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے نتیجے شہریوں سے لوٹ مار سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ،مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمزایکٹ اور مین پوری و انڈین گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ پنیاری کی حدود میں ڈکیتی کی وار دات ،دو مسلح افراد بہشتی شاہ کے ایک کارخانے میں داخلے ہوئے اور اسلحے کے زور پر وسیم احمد اور ظفر نامی نوجوانوں سے موبائل فون اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے