English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے: لیاقت بلوچ

The people

لاہور: نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہےکہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا ہے، انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی

انہوں نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی، 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔

نائب جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے