English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کی اپیل پر حافظ نعیم کا کل ملک بھر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کا اعلان

القمر

لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کل بروز جمعہ 25اکتوبر کو ملک بھر میں اہل فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی اور مظالم کے خلاف حماس کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہروں کی اپیل پر مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ اہل پاکستان دکھ اور کرب کی گھڑی اور آزمائش میں اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات کو بھی ہدایات جاری کیں کہ حماس کی اپیل کے تناظر میں ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں خصوصی طور پر فلسطین کی تحریک آزادی، مجاہدین کی قربانیوں کا تذکرہ کریں، ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور عوام میں بیداری پیدا کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے