ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کا خط: پاکستان علما کونسل کی مذمت

treason

اسلام آباد:چیئرمین  پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہےکہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کے ممبران کے خط کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، امریکی ایوانِ نمائندگان کو خط ، پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے۔

عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگان کے ممبران کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے  طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ   یہ خط پی ٹی آئی کے منافقانہ رویہ اور پالیسی کی دلیل ہے، پاکستان علما کونسل اس خط کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، امریکی ایوان نمائندگان کے ممبران مشرق وسطی کی صورتحال بالخصوص ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں بے گھر افراد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، عوام، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، مذکورہ بالاخط اور اس کے مندرجات بلاشبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں