English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ  آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری

Justice Yahya Afridi will be held on Saturday

اسلام آباد: نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ  آفریدی کی تقریب حلف برداری کا شیڈول جاری  کردیا گیا، تقریب ہفتے کی صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

صدر ہاؤس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حلف برداری تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں، تقریب میں شرکت کے لئے  مہمانوں کو دعوت نامے بھی جاری کر دیئے ہیں، تقریب میں ملک کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے