English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: رواں سال منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی سمیت سات افراد کے سرقلم

ریاض:سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری سمیت سات افراد کے سرقلم کردئے گئے ہیں، جس کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 236 ہوگئی ہے، سزائے موت پانے والے پانچ افراد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ جنوبی صوبے عسیر میں یمن کے شہریوں یحییٰ لطف اللہ، علی عاذب، احمد علی اور سالم نہاری کے سر قلم کیے گئے، چاروں ملزمان پر حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جبکہ پاکستانی شہری کو بھی منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی، ان سزاں پر عملدرآمد کے بعدرواں سال اس جرم میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ایمفیٹامائن سے تیار ہونے والی منشیات کیپٹاگون کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے جو کہ جنگ سے متاثرہ شام اور لبنان سے لائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے