ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: کردستان ورکرز پارٹی نے دفاعی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

انقرہ:کردستان ورکرز پارٹی نے ترکیہ میں دفاعی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس پر ترک حکومت  نے مزید ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع  نے کہاکہ   شمالی عراق میں دوسری رات بھی پی کیکے کو نشانہ بنایا گیا ہے، عراق میں مزید 34 اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد ترکیہ میں 176 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق انقرہ میں دفاعی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے ردعمل میں عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے تیس سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ترک حکام کو حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ہے، جو ماضی میں بھی ترکیہ پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک دارالحکومت انقرہ کے قریب ترک فضائی دفاعی کمپنی پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے تھے جب کہ تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں