English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ میں سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارم بند

انقرہ حملے میں جاں بحق افراد کو فوجی اعزاز کے ساتھ آخری آرام گاہ لے جایا جارہا ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی (ٹی یو ایس اے ایس) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے اور ہلاکتوں کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائدی کی گئی حالیہ پابندی کو کب ختم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انقرہ میں کیے گئے حملے کی ذمے داری کردستان ورکرز پارٹی نے قبول کر لی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے