English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے: حافظ نعیم الرحمان

Israel wants to involve

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ایکس پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن سے ہی مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے، اس فتنے سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے