English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی، کینٹ پولیس کا موٹر سائیکل اسنیچر گروہ سے مقابلہ، پولیس مقابلہ ٹریژری آفس کے قریب پیش آیا،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ساتھی فرارگرفتار ،زخمی ملزم کی شناخت معظم چانڈیو کے نام سے ہوئی ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی عادی مجرم اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں سرگرم ہیں ،پولیس مقابلے کے مقدمہ میں مطلوب ہے ٹنڈویوسف پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار،ٹنڈو حیدر موڑ نزد کلہوڑا فلائی اوور پل کے قریب مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر گرفتار، ساتھی فرارگرفتار ملزم کی شناخت نعمان جوکھیو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد علاوہ ازیںدوران گشت سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سید ماجد کو کچی شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے کچی شراب سے بھرا کین برآمد ہوا جبکہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی،انڈین گٹکوں کی سپلائی ناکام، 2 سپلائرز سمیت کار اور بھاری مقدار میں انڈین گٹکے برآمد،بی سیکشن پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے یونٹ نمبر 9 لطیف آباد کے قریب سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکوں کی سپلائی ناکام بنادی، پولیس کارروائی کے نتیجے میں 2 سپلائرز پرویز احمد اور خلیل احمد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار سپلائرز سوزوکی سوئفٹ کار نمبر BYD-667 کے ذریعے انڈین گٹکے کی کھیپ سپلائی دینے کیلیے جارہے تھے ،بی سیکشن پولیس نے 200 سے زائد پیکٹز تقریباً 23,000 ساشے انڈین گٹکے برآمد کرلیے ،گرفتار سپلائرز نے ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں انڈین گٹکا و مین پوری سپلائی دینے کے اعترافات کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے