لاہور:پنجاب حکومت نے بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی ہدایات جاریں کیں ہیں، جس میں ہر شہری کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر نے تمام محکموں کو ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہنگامی پلان پر عملدرآمد کرانے کے لیے دھواں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 318 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خراب انجن اور سیاہ دھواں پھیلانے والی اڑھائی ہزار گاڑیاں بند اور 469 سے زائد فیکٹریاں سیل اوربھٹے مسمارکئے ہیں۔

