English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ حسینہ واجد کے محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ

القمر

ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ گنبھابن محل کا دورہ کیا۔اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ ’’ہاوس آف مررز‘‘ حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہوگی۔خیال رہے کہ دو مہینوں کی طلبا تحریک کے بعد 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد فرار ہوگئی تھیں اور فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کی تھی۔جس کے بعد سے ملک میں کئی نوجوان طلبا کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ واجد، ان کے وزرا اور پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے