English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتیوں نے فرانسیسی سفیر  کو بھی نہ بخشا، تھیری ماتھو کا موبائل فون چوری

 نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فرانسیسی سفیر تھیری ماتھو کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا،فرانسیسی سفیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ چاندنی چوک بازار میں گھوم رہے تھے، جس میں ان کا موبائل فون چوری ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ فرانسیسی سفیر جب گاڑی میں سوار ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ موبائل جیب میں نہیں ہے، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پرآن لائن ایف آر درج کرائی ، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔

بھارتی پولیس ترجمان نے مزید کہاکہ فرانسیسی سفیر کا موبائل 20 اکتوبر کو بازار سے چوری ہواتھا، 21 اکتوبر کو سفارت خانے کی طرف سے شکایت موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس نے چاندنی چوک بازار کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا اور ملزم کی گرفتار کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 4رکنی گروہ پر مشتمل بازاروں میں چھوٹی موٹی چوری کرنے میں ملوث رہتے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اکثر بازاروں میں جیب کتروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، جو بازار میں گھومتے پھرتے راہگیروں کی جیبیں کاٹنے کے ماہر ہوتے ہیں، پولیس کی بروقت کارروائی  نہ کرنے کی وجہ سے یہ جیب کتروں سرعام گھوم رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے