English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی تیاریاں مکمل کرلیں

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان فوجی اڈے کا دورہ کررہے ہیں

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا کی دفاعی اطلاعاتی ایجنسی (ڈی آئی اے) کے افسران نے قومی اسمبلی میں بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے بعد جنوبی کوریائی رکن پارلیمان نے میڈیا سے کہا کہ شمالی کوریا نومبر میں میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا کی فوج 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے یا بعد میں پنگی آری سائٹ سے آئی سی بی ایم چھوڑ سکتی ہے۔ رکن پارلیمان نے بتایا کہ تیاریاں تقریباً مکمل ہیں اور موبائل لانچر مخصوص علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے