ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخالفین کا کام جھوٹ کی سیاست کرنا ہے، عظمی بخاری

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا  ہے کہ مخالفین کا کام جھوٹ کی سیاست کرنا ہے،  ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ سازش کی ہے، جس سے ملکی معیشت تباہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے، ۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کیلئے بہت کام کر رہی ہیں، ہم سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ روڈا کے پلاٹس جلد وزیراعلی پنجاب خود صحافیوں کو دیں گی، خوشی ہے کہ صحافیوں کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کی فلاح کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی فلاح وبہبود کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات محنت کررہی ہیں، بہت جلد صوبے کے عوام خوشحال زندگی گزارے گی، مریم نواز ہر شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں