English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری: اسپیکر کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی اراکین کی نامزدگی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کو نامزد کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، اسپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگیوں سے آگاہ کیا ہے۔ ان نامزد اراکین میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب شامل ہیں۔

سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے اراکین میں فاروق ایچ نائیک، شبلی فراز اور خواتین کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پارلیمنٹ کے پانچ اراکین شامل کیے گئے ہیں، اور نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ کو بھیج دی گئی ہیں، جنہیں موصول بھی کر لیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پارلیمانی نمائندوں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز میں سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے