English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں سیلاب سے 321 افراد ہلاک

القمر
نائیجیریا میں سیلاب کے باعث عمارت زیر آب آگئی ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 321 ہو گئی۔ انامبرا کے گورنر چکووما سولودو نے صدارتی رہائش گاہ پر منعقدہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد بتایا کہ اپریل اور اکتوبر کے درمیانی عرصے میں شدید بارش کی وجہ سے ملک کے 217 علاقوں میں سیلاب آیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں جانی نقصان بڑھ کر 321 ہو گیا،جب کہ 2 ہزار 854 لوگ زخمی ہوئے۔ سیلاب سے 13 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے۔ ان میں سے 7 لاکھ 41 ہزار بے گھر ہوئے ، 2 لاکھ 81 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا اور وسیع پیمانے پر زرعی اراضی متاثر ہوئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے