محراب پور(جسارت نیوز)تین روزہ کتاب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا، 4 لاکھ 6 ہزارروپے کی کتابیں فروخت ہوئیں،پروگرام آرگنائزر استاد غلام اکبر خواجہ کے مطابق سچل کمیونٹی ڈویلپمنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن محراب پور کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ تین روزہ کتاب میلہ اختتام پذیر ہو گیا، تین دنوں کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار روپے مالیت کی 2467 کتابیں فروخت ہوئیں ہیں جو ایک خوش آئندہ بات ہے اور اسی کتابی میلے کے انعقاد کا سبب بھی یہی تھا کہ نوجوان اور علم دوست احباب کو کتابوں کی طرف راغب کیا جائے۔ انہوں نے صحافی دودل خان نوح پوٹو، اطہر جوکیو اور دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں کے تعاون کو سراہا،کتاب میلے کی علمی و ادبی شخصیت استاد غلام اکبر خواجہ نے کتاب میلے میں کتابوں کے اسٹال لگانے والوں کو فلوٹنگ ڈویلپمنٹ کمیونٹی کی شیلڈز پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔
