English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی لبنان کے تاریخی شہرپر بمباری ،40 افراد جاں بحق

غزہ:بمباری میں شہید ہونیوالوںکی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز) اسرائیلی فوج کے لبنان کے تاریخی شہر پر حملے میں 40 افراد جاں بحق اور54 زخمی ہوگئے ۔ اسرائیل نے لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں تاریخی قلعے اور ایک گنجان آباد محلے کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی ایک تاریخی عمارت تباہ ہوگئی۔ یہ عمارت ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جس کی درجہ بندی ایک ورثے کے طور پر کی گئی۔لبنان کی وزارت ثقافت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بعلبک قلعے سے متصل تباہ ہونے والی تاریخی عمارت کو محکمہ ثقافت نے ورثہ کی حیثیت دی تھی جو سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ “سورج کا شہر” کہلائے جانے والا لبنان کا تاریخی شہر بعلبک اپنے آثار قدیمہ کے مقامات کے لیے جانا جاتا ہے، جن میں سے اکثر رومی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔2 روز قبل صیہونی حملے میں منہدم ہونے والی عمارت سے 30 لاشیں نکال لی گئیں۔لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 50 افراد جاں بحق اور 13 ہزار 700 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب حز ب اللہ کے اسرائیل کی فوجی تنصیبات اور مراکز کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان جنوبی لبنان میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیاہے ۔اسرائیل نے جدید امریکی جنگی طیاروں کے لیے امریکی کمپنی سے 5.2 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔معاہدے کے تحت اسرائیل امریکی کمپنی بوئنگ سے 25 جدید ایف 15 جنگی طیارے حاصل کرے گا۔یہ معاہدہ رواں سال اسرائیل کے لیے منظور کی جانے والی امریکی امداد کا حصہ ہے۔معاہدہ اسرائیل کو جدید ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2031 میں شروع ہوگی اور ہر سال 4 سے 6 طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق نئے طیارے زیادہ طویل پرواز کرسکیں گے اور زیادہ گولہ بارود لے جاسکیں گے۔خیال رہے کہ امریکا 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو 40 ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کے معاہدے کرچکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے