English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنیار ی پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری پولیس کی کارروائیوں میں قتل کی مقدمے میں روپوش سمیت 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام پنیاری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم اور منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا پنیاری پولیس نے پھلیلی پل کے قریب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز زاہد کورائی کو بھاری مقدار میں شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم رکشے کے ذریعے متعدد شراب کی بوتلوں کی سپلائی دینے کیلیے جارہا تھا جوکہ پنیاری پولیس نے ناکام بناتے ہوئے پولیس تحویل میں لے لی ۔ پنیاری پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم نعمان قائمخانی کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نعمان قائمخانی تھانہ پنیاری کی حدود میں 21 سالہ نوجوان شہروز کے قتل کی واردات میں ملوث و مطلوب تھا ۔گرفتار ملزمان سے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے روپوش ملزم کو مزید ضابطے کی کارروائی کیلیے عدالت میں پیش کردیا جبکہ منشیات سپلائر کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے