اسلام آباد (آن لائن)ایف بی آر کی طرف سے رواں سال کے ٹیکس گوشواروں کی تازہ تفصیلات جاری کر دی ،ذرائع ایف بی آر کے مطابق 6 نومبر تک 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ،گزشتہ سال اسی مدت 29 لاکھ 59 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے، گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ بنتا ہے، مالی سال 2024 کیلیے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نے نل ریٹرن فائل کی،گزشتہ سال 6 نومبر تک 10 لاکھ 36 ہزار 998 نل ریٹرن فائل کی گئی تھیں،گزشتہ سال مجموعی طور پر 36 لاکھ 92 ہزار سے زائد نل ریٹرن فائل ہوئی تھیں،گوشواروں کے ساتھ 6 نومبر تک ٹیکس ادائیگی 132 ارب سے زائد ہوئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے ٹیکس ادائیگی 77 ارب 13 کروڑ روپے تھی، یکم جولائی سے 6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزار نئے ریٹرن فائلرز کا اندراج ہوا، گزشتہ سال یکم جولائی سے 6 نومبر تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے تھے۔
