English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا نے میٹا پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عاید کردیا

القمر

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے ایک نگراں ادارے نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عاید کر دیا۔ کمپنی پر یہ جرمانہ فیس بک صارفین کی حساس معلومات (بشمول سیاسی و مذہبی نظریات) غیر قانونی طور پر اکٹھا کر کے ہزاروں مشتہرین کو شیئر کرنے کے سبب عاید کیا گیا ہے۔جنوبی کورین حکام کی جانب سے عاید کیا جانے والا یہ جرمانہ میٹا پر گزشتہ برسوں میں عاید کیے جانے والے جرمانوں میں تازہ ترین ہے، جس کی وجہ حکام کی جانب سے کمپنی کی نجی معلومات کو سنبھالنے کے عمل کی نگرانی میں اضافہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے