ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ

determined to facilitate business

 کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کو بہتر کرنے کے لیے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے ،آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اسٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں لیکن معیشت کی بہتری کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی بھی آتی ہے، آئی ٹی کا شعبہ معیشت کی نمو میں فیصلہ کن ثابت ہوگا، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی،معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں، آئی ٹی کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ،اس سمٹ میں سرمائے تک رسائی پر بھی بات کی جائے گی اور اسٹارٹ اپس نئے حل کے ساتھ مالیاتی رسائی بڑھائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں