English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج: پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک

پشاور:پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا اہم اجلاس سی ایم ہاؤس پشاور میں ہوا، جس میں 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے حوالے سے  حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس یں پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی اور پارٹی عہدے دار شریک ہوئے۔

سی ایم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سابق خاتون اول (عمران خان کی اہلیہ) بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، جہاں انہوں نے شرکائے اجلاس کو بانی پی ٹی آئی  کا پیغام بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اب ملک کے لیے نکلنا ہوگا۔ 24 نومبر کو سب ملک کے لیے نکلیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سب کو کم از کم 5000 افراد کو لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ پنجاب اور کے پی کے سے احتجاج میں شریک ہونے والے کارکن پشاور موڑ سے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اس سلسلے میں کارکنوں کو اشیائے خور و نوش، کپڑے، موبائل چارجر وغیرہ اپنے ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ایم ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں 300 سے بھی زیادہ ارکان شریک تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی صوبائی ارکان اسمبلی اور پارٹی کے مقامی عہدے داروں کا اہم اجلاس کل طلب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے