English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہ آئی ایم ایف کے شکنجے کی حکومت ہے، شیخ رشید

constitutional amendment draft

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ کسانوں کو پہلے ہی گندم کا ریٹ نہیں مل رہا یہ آئی ایم ایف کے شکنجے کی حکومت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے، بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے؟  بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر کھیل کے حوالے سے پی سی بی کا فیصلہ  خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقعہ ہوا مگر دہشت گردی کے مقدمات بنا دیئے گئے، اب دہشت گردی کی عدالت میں 14 کیسز کی سماعت ہوگی، ان سے بھی بہت جلد بری ہوجاؤنگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ ہوتا جارہاہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے