English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی مسلسل پانچویں روز بیروت پر بمباری، 59 افراد شہید

consecutive time, killing 59 people

بیروت: اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل پانچویں روز لبنان کے درالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں دحیہ، ہارت ہریک اور شياح کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں رضاکاروں سمیت 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بتایا کہ لبنان کے جنوبی صوبے نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید 2 طبی معاونین جبکہ سول ڈیفنس سینٹر پر فضائی حملے میں کم از کم 12 رضاکار شہید ہو گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں 59 افراد شہید جبکہ 182 زخمی ہوئے ہیں۔بیروت کےجنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 مزید طبی معاونین شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون کے لبنان کے صوبے نبطیہ میں کام کے دوران ایک سول ڈیفنس ٹیم کو نشانہ بنانے کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا تھا۔ حملے میں کم از کم ایک طبی معاون شہید جبکہ دیگر 4 زخمی اور 2 لاپتا ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے ساحلی شہر ٹائر میں صبح کے وقت ایک الگ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک اور طبی معاون کو شہید کیا گیا، انہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک زخمی شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو کے کام میں مصروف تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے