English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے: بیرسٹر سیف

Sealing of KP House illegal

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے۔

ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی، حکومت بچانے کے لیے پاکستان کو بند کر دیا گیا ہے، موٹروے اور پنجاب کی شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے،فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری انداز اپنائیں ورنہ ناکامی آپ کا مقدر بنے گی ۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے