English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں

Heavy rain in Saudi Arabia

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، سڑکیں زیر آب آگئیں۔

پیر کو مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں، جس کے بعد انڈر پاس احتیاطاً بند کر دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دارالحکومت ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محایل عسیر، رجال المع اور مکہ ریجن کے علاقے القنفذۃ میں اسکول بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق منگل کو اسکولوں میں تعلیم آن لائن پورٹل کے ذریعے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے