English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ پنجاب سرحد کو ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

القمر

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پنجاب سرحد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سندھ سے پنجاب جانے اورپنجاب سے سندھ آنے والے دونوں ٹریک کھول دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے باعث روانی شدید متاثر ہے اور دونوں ٹریک پر ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ٹریفک کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد مکمل ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو بند کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے