اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے شرپسند وں کو روکنے کیلیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں کیونکہ مذاکرات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ گھریلو زندگی سےنکل کر سیاست سے تعلق جوڑنے والی خاتون پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کر رہی ہیں، جن کو خونریزی نظر نہیں آرہی ، بس ان کو ایک بات کا پتہ ہے کہ اپنے شوہر کو رہا کرواناہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قیدیوں کو رہائی عدالتیں دیتیں ہیں حکومت نہیں، پچھلے دور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جب اسلام آباد پہنچے تو رانا ثنااللہ نے پوری طاقت استعمال کی تھی اور اسلام آباد پر حملہ رک گیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تصادم اور شہریوں کی جانوں کومحفوظ بنانے کے لیے پولیس کو غیر مسلح رہنے کا حکم دیا تھا، لیکن اب حالات بدلتے جارہے ہیں، ہم نے ہر قیمت پر اس دارالحکومت کا تحفظ کرنا ہے۔

