ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، میکسیکو کی صدر کی دھمکی

میکسیکو سٹی:میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام  کا کہنا ہے کہ ہم بھی امریکا پر اپنی مرضی کے ٹیرف عائد کریں گے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے اور مزید مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی صدرنے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ  ایسے اقدامات دونوں ممالک میں افراطِ زر اور ملازمتوں میں کمی کا باعث بنیں گے، ایک ٹیرف کے بعد دوسرا آئے گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے میری اور آنے والی ٹرمپ کی انتظامیہ دونوں جلد ملاقات کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بھی بات کروں گی اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک خط بھی بھیجوں گی۔

خیال رہے کہ پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں