English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ: دوستی نہ رکھنے پر قتل کی دھمکیاں،خاتون پریس کلب پہنچ گئی

القمر

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نور کالونی کی رہائشی آمنہ خاتون زوجہ منصور جاگیرانی نے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران آمنہ خاتون نے الزام لگایا کہ وہ 3 بچوں کی ماں ہے اور کچھ عرصے سے اس کے شوہر کے رشتہ دار اور بااثر شخصیت سہیل جاگیرانی دوستی کے لیے ہراساں کر رہا تھا، جب اس نے اس مسئلے کی شکایت اپنے شوہر اور گھر والوں سے کی تو 25 اکتوبر کو سہیل جاگیرانی نے اپنے رشتہ دار انور جاگیرانی، 2 پولیس اہلکاروں اور 5 نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر ان کے گھر پر حملہ کیا، حملہ آور ایک لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور ایک تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ آمنہ خاتون نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر کنگا تھانے میں درج کرائی گئی، جس پر پولیس نے ایک ملزم انور جاگیرانی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا، لیکن دیگر ملزمان تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کیس میں اس کے شوہر کے دوست در محمد بروہی نے اس کی مدد کی تھی، لیکن اب وہی در محمد بروہی سہیل جاگیرانی کے ساتھ مل کر انہیں مقدمہ واپس لینے کے لیے دبائو ڈال رہا ہے، حال ہی میں جب وہ محلے کی دکان سے سامان خرید کر واپس آرہی تھی تو در محمد بروھی نے اپنے بیٹوں نوید بروھی اور احسان بروھی کے ساتھ مجھ پر حملہ کیا، تشدد کرتے ہوئے تذلیل کی گئی اور مقدمہ واپس نہ لینے پر قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے